ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)ستمبر 2023 میں ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا کہ تمام صارفین کو ایکس کے استعمال پر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

اس کے بعد اکتوبر 2023 میں نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایک نئے سبسکرپشن پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے اکاؤنٹ بنانے والے افراد کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، جبکہ پوسٹ، لائیک، ریپلائی، ری پوسٹ اور بک مارکس جیسے فیچرز استعمال کرنے کے لیے سالانہ ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔اب ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک کی زیر ملکیت پلیٹ فارم اس پروگرام کو دنیا بھر میں توسیع دینے جا رہی ہے۔یعنی ایکس کے نئے صارفین کو بنیادی فیچرز استعمال کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔ایلون مسک نے خود اس کا عندیہ ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ایکس کی جانب سے دنیا بھر میں نئے صارفین سے پوسٹ، لائیک، بک مارک اور ریپلائی جیسے فیچرز استعمال کرنے کے لیے معمولی فیس لی جائے گی۔

close