ٹک ٹاک صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک( پی این آئی)ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی ڈیجیٹل اواتار کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔یہ ڈیجیٹل اواتار اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مصنوعات کی پروموشن اور انہیں فروخت کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔اے آئی اواتار اسکرپٹ پڑھ سکیں گے تاکہ مصنوعات کے بارے میں صارفین کو علم ہو سکے۔اس فیچر کی آزمائش ٹک ٹاک کے اندر کی جا رہی ہے اور ابھی یہ عام صارفین کے لیے تیار نہیں ہوا۔

اس فیچر کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا ماننا ہے کہ اے آئی اواتار انسانی کریٹیرز کا بھی مقابلہ کر سکیں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔عام صارفین کے لیے اس طرح کے ایک اور فیچر کو متعارف کرانے کے لیے بھی کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے اور اپریل 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

close