ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر کون دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں۔مارک زکربرگ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

close