الیکٹرک گاڑیوںکے شوقین پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چین کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی (BYD-Build Your Dreams) نے اپنے لوکل پارٹنر Mega Conglomerate Pvt Ltd کے ساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

بی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کو پاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا۔ بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ اس سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں پیسے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

close