8 اپریل کو مکمل سورج گرہن، کن اشیاء کو بچا کر رکھیں؟

کراچی(پی این آئی)8 اپریل کو مکمل سورج گرہن، کن اشیاء کو بچا کر رکھیں؟ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 8 اپریل کو لگنے والا مکمل سورج گرہن ممکنہ طور پر فون کے کیمروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔’کلک آن ڈیٹرائٹ‘ کے مطابق رواں ماہ پیر، 8 اپریل کو جو لوگ مکمل سورج گرہن دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اِنہیں اس گرہن کو دیکھنے کے لیے مخصوص آلات استعمال کرنے یا خصوصی چشمے لگانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح سورج گرہن آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اسی طرح یہ فون کے کیمروں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ 8 اپریل کو لگنے والے مکمل سورج گرہن کو اپنے موبائل فون کے کیمرے سے دیکھنے یا اس کی تصویر لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو دراصل آپ کے موبائل کیمرے کا لینس واضح تصویر لینے کے لیے سورج کی روشنی کو فوکس کرے گا جو ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا اسے تباہ بھی کر سکتا ہے۔فون کیمرا سورج کی روشنی کی شدت اور اسے واضح دکھانے کے لیے لینسز کی صلاحیت کو بڑھائے گا جس سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایسی صورتحال میں خاص طور پر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ لوگ کیمرے کے ویو فائنڈر کو دیکھنے سے گریز کریں خصوصاً جب اس کا زاویہ براہ راست سورج کی طرف ہو کیونکہ تیز روشنی آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔کیمرا لینسز کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے فلٹرز کے ساتھ شیلڈ کیا جا سکتا ہے۔

بالکل اسی طرح جیسے آپ عینک کے ساتھ اپنی آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں، خصوصی طور پر تیار کیے جانے والی عینک بھی آپ کی آنکھوں کی حفاظت کے لیے فلٹرز کا کام کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے حفاظتی ضوابط پر عمل کرنے والے منظور شدہ فلٹرز خریدنا آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آپ کے فون کے کیمروں کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔۔۔

close