واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔واٹس ایپ میں اسٹوریز اسٹیٹس کے نام سے موجود ہے۔اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔اس تبدیلی کے بعد صارفین اسٹیٹس میں زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔ابھی واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو ہی پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر اس تبدیلی کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکے گی۔یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

close