واٹس ایپ کی دنیا میں بہترین فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک (پی این آئی) واٹس ایپ میں جلد صارفین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چند نئے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

یہ نئے فیچرز میٹا اے آئی پر مبنی ہوں گے جن کا عندیہ واٹس ایپ کے مختلف بیٹا (beta) ورژنز سے ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے اے آئی شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ اے آئی شارٹ کٹ واٹس ایپ کے اوپر موجود ہوگا جسے صارفین مختلف سوالات کے جواب جاننے اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔اسی طرح میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی واٹس ایپ میں کی جا رہی ہے۔اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔یہ اے آئی چیٹ بوٹ مختلف سوالات کے جواب دینے میں صارفین کی معاونت کرے گا۔

close