گوگل کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)فرانس نے گوگل پر 25 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

فرانس کے مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔یورپی ادارے نے گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ (جس کا نام اب تبدیل کرکے جیمنائی کر دیا گیا ہے) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جا رہی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔یہ جرمانہ فرانس کے بڑے میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد کے بارے میں دائر مقدمے پر عائد کیا گیا۔

close