انسٹاگرام نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)انسٹا گرام میں ایک دلچسپ فیچر ‘پوسٹ ٹو دی پاسٹ’ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر انسٹا گرام کے شیئر مینیو میں بوسٹ پوسٹ کے اوپر موجود ہوگا۔جب پوسٹ ٹو دی پاسٹ پر کلک کیا جائے گا، تو صارف ماضی کی کسی تاریخ میں پوسٹ کو شیڈول کر سکے گا۔جیسے انسٹا گرام میں پوسٹس کو شیڈول کیا جاتا ہے، یہ عمل بھی اسی طرح کا ہے، مگر اس میں کیلنڈر پر آگے کی بجائے پیچھے جانا ہوگا۔یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کو کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے۔اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ آج کی تصویر ماضی کی تاریخ میں پوسٹ کرنے کا علم دیگر افراد کو ہوگا یا اس معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔یہ واحد نیا فیچر نہیں جس کی آزمائش انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔

close