آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

نیویارک(پی این آئی) ایپل کمپنی نے اپنے آئی فون کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے رکھنے والے صارفین کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی۔

میل آن لائن کے مطابق کمپنی کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ چارجر کے ساتھ منسلک آئی فونز کو بستر میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اپنی آن لائن یوزر گائیڈ میں ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئی فونز کو ری چارج کرتے ہوئے انہیں ایسی جگہ رکھنا لازمی ہوتا ہے جہاں انہیں خاطرخواہ ہوا مل سکے۔ چارجنگ کرتے ہوئے آئی فونز کو گرم کمبل میں یا تکیے کے نیچے رکھنے سے اس کی بیٹری پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے آتشزدگی بھی ہو سکتی ہے۔کمپنی کی طرف سے صارفین کو نصیحت کی گئی ہے کہ رات کے وقت آئی فونز کو چارجنگ پر لگا کر اپنے بستر سے ہی دور رکھیں۔

close