ایکس (ٹوئٹر) کا صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

ویب ڈیسک( پی این آئی)صحافیوں، کریٹیرز اور مصنفین کے لیے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

آرٹیکلز نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین طویل تحاریر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکیں گے۔اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کر سکیں۔کمپنی کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔یہ فیچر ایکس کے پریمیئم پلس صارفین اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کو دستیاب ہوگا۔خیال رہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی جانب سے طویل پوسٹس کے فیچر پر کام شروع کر دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی ورژن نوٹس کے نام سے تیار کیا گیا تھا۔

close