ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانا مزید آسان ہوگیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) اگر آپ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب یہ عمل زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے نیا نظام کریٹیر ریورڈز پروگرام کے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک نے فروری 2023 میں کریٹیویٹی پروگرام متعارف کرایا تھا جس کا نام اب تبدیل کرکے بیٹا (beta) ورژن سے باہر نکال کر تمام صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔مگر اس پروگرام کے تحت صرف وہی صارفین پیسے کما سکیں گے جن کی ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد ہوگا۔مپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کریٹیر ریورڈز پروگرام میں اوریجنل مواد، ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیج منٹ جیسے 4 شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ٹک ٹاک کے مطابق طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ آمدنی ہو سکے گی۔

close