بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک (پی این آئی)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کافی عرصے سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو اہم قرار دے رہے ہیں، اب انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں مدد فراہم کرے گی۔

بھارت کے دورے پر موجود بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘مستقبل قریب میں اے آئی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں متعدد اہم شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، یہ ٹیکنالوجی بہتر ادویات کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی اور ہم یقیناً اسے تعلیمی شعبے میں بھی استعمال کر سکیں گے’۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین تجربات کیے جا رہے ہیں اور طالبعلموں کی معاونت کے حوالے سے کافی اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس کو کس حد تک مثبت کاموں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

close