خبردار ہوشیار، استعمال شدہ آئی فون خریدنے سے پہلے کیسے اور کیا کیا چیک کریں؟

اسلام آباد (پی این آئی) اگر آپ یا آپ کا دوست یا آپ کی دوست استعمال شدہ آئی فون خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو احتیاط کے طور پر چیک کریں کہ اس میں جعلی پارٹس تو استعمال نہیں کیے گئے ۔۔۔ یہ جاننے کے لیے درج ذیل طریقوں پرعمل کیا جا سکتا ہے۔۔۔فون کے سیٹنگ کے آئیکون پر جائیں، اس کے بعد ’جنرل‘ اور پھر ’آباؤٹ‘ کے آپشن کو کلک کریں۔۔۔۔
اگر خریدے جانے والے استعمال شدہ آئی فون میں جعلی پارٹس لگائے گئے ہوں گے تو سسٹم انہیں ریڈ نہیں کرے گا۔۔۔۔

اس صورت میں ’پارٹس اینڈ سروس ہسٹری‘ کے آپشن کو استعمال کریں۔۔۔ مزید تفصیلات کے آپشن کو اختیار کریں تاکہ ان جعلی پارٹس کے بارے میں معلوم کیا جا سکے جو اس میں لگائے گئے ہیں۔۔۔۔مزید معلومات کے لیے ایک اور آپشن کو اختیار کریں خاص طور پر نئے ماڈلز کے آئی فونز جن میں ایکس آر، ایکس ایس اور ایکس ایس میکس نائن وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔ان میں موجود بعض سسٹم کے ذریعے آپ آئی فون میں لگی بیٹری کے بارے میں بھی معلوم کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ فرنٹ اور بیک کیمرے اور سکرین کے بارے میں بھی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close