نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج، پی ٹی آئی کے کون کون سینئر رہنما شامل ہوں گے؟

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے سابق معتمد ترین ساتھی جہانگیر ترین کا سیاسی گروپ آج استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرےگا۔۔۔۔نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین ہوں گے اور لاہور میں آج شام پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامر کیانی، محمود مولوی، جے پرکاش، مراد راس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ ، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی اور ممتاز مہروی بھی جماعت میں شامل ہوں گے جب کہ فاٹاسے جی جی جمال اور کے پی سے اجمل وزیر بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔۔۔۔ مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف ،جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی اور دیوان عظمت بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔

close