جن ممالک میں سورج گرہن دیکھا جائیگا ان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک میں 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ماہرین فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا،جن ممالک میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے، اس کے پیش نظر پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔

close