خبردار ہوشیار، واٹس ایپ کو جاسوسی کا آلہ قرار دے کر صارفین کو خبردار کر دیا گیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) میسجنگ کے لیے استعمال کی جانے والی نئی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے لوگوں کو واٹس ایپ میں موجود سیکیورٹی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اسے جاسوسی کا آلہ قرار دیا ہے۔ ڈوروف کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ صارفین کے فون میں موجود ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔

ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے واٹس ایپ کو ”جاسوسی کا آلہ“ قرار دیتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ میٹا کی ملکیت اس میسجنگ ایپ کا استعال بند کردیں۔ٹیلی گرام کے بانی نے کہا کوئی بھی ہیکر آپ کو ایک ویڈیو بھیج کر یا ویڈیو کال کرکے آپ کے فون کو کنٹرول کرسکتا ہے۔واٹس ایپ میں موجود خامیوں کی وجہ سے ہیکرز آپ کے پیغام میں تبدیلی اور آپ کو ہمیشہ کیلئے اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں۔۔۔۔

close