واٹس ایپ کا مختلف موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایسے موبائل فونز کی فہرست جاری کر دی ہے جن پر 30 اپریل 2022 کے بعد وٹس ایپ کی سہولت فعال نہیں رہے گی اور سروس کو بند کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں مشہور موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور ایپل سمیت متعدد دیگر کمپنیوں کے فونز شامل ہیں جبکہ اینڈرائڈ کے

آپریٹنگ سسٹم 1.0 سے لیکر 4.0 تک پر وٹس ایپ سروس قابل استعمال نہیں رہے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے جن فونز پر 30 اپریل 2022 کے بعد سروس بند کر دی جائے گی ان میں درج ذیل فون شامل ہیں۔ سام سنگ،گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ایس 3 منی، گلیکسی ایکس کور2 اور گلیکسی ٹرینڈII، ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ایکس کور 2، ایپل،آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس، ایل جی،جی لوسڈ 2، آپٹمس ایف 7، آپٹمس ایل 3 ڈوئیل، آپٹمس ایل 4، آپٹمس ایل 2،

آپٹمس ایف 3 کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956 اس کے علاوہ ہواوے اسینڈ جی 740، اسینڈ میٹ اور اے ایس سی ڈی 2جبکہ سونی ایکسپیریا ایم اور ایچ ٹی سی ڈیزائر 500 پر بھی وٹس ایپ سروس فعال نہیں رہے گی۔ خیال رہے کہ مختلف موبائل فونز پر واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں تاہم ان میں بڑی وجہ ان فونز پر پرانے ورژنز کا استعمال ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اہم فیچر لانچ کیا۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کیلئے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور اآئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

close