جاپان میں سڑک پر چلنے والی اور ریلوے ٹریک پر دوڑنے والی گاڑی کا کامیاب تجربہ

ٹوکیو (پی این آئی) حیران کن ایجادات کرنے والے ملک جاپان میں دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کی جانے والی اس گاڑی کو روڈ اور ریل ٹریک دونوں پر چلایا جاسکتا ہے۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی دوسری گاڑیوں کی طرح سڑک پر ربڑ کے ٹائروں پر چلتی ہے لیکن جب انٹرچینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے پہیے ریل ٹریک پر آجاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح ٹریک پر چلنے لگتی ہے۔

جاپان کے ماہرین کی تیار کردہ یہ جدید گاڑی ریلوے ٹریک پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سڑک پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔۔

close