موبائل فون کمپنیوں کی دوڑ جاری، زی ٹی ای نے 18 جی بی ریم کا فون لانچ کر کے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) موبائل فون جدید دور میں ایک طرف زندگی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے تو دوسری طرف یہ دوسروں کو دکھانے والی اپنی امارت کی ایک علامت بھی بنتا جا رہا ہے۔ موبائل کمپنیوں میں مقابلے کی ایک دوڑ جاری ہے۔ زی ٹی ای نے اپنے موجودہ فلیگ شپ فون ایکسون 30 الٹرا کا اسپیشل ایرو اسپیس ایڈیشن پیش کیا ہے جسے اس نے دنیا کا پہلا 18 جی بی ریم سے لیس فون قرار دیا ہے۔

یہ 18 جی بی ریم سے لیس اسمارٹ فون ہے جس میں ایک ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور ورچوئل ریم کی بدولت یہ مجموعی طور پر 20 جی بی ریم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ زی ٹی ای کا پہلا ایسا فون نہیں، اس سے پہلے وہ ایکسون 30 فائیو جی کی 12 جی بی ریم کے ساتھ 8 جی بی ورچوئل ریم کی سہولت بھی فراہم کرچکی ہے

ریم اور اسٹوریج سے ہٹ کر باقی اس فون میں کوئی اور نیا فیچر موجود نہیں۔ یعنی 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم یہ ڈسپلے 90 اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موڈ سے بھی لیس ہے۔ نئے فون اسکرین میں 1080 پی پلس ریزولوشن کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ موجود ہے اور ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔ 18 جی بی ریم کی نئی خصوصیت کے ساتھ اس فون کی خاص بات اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہے جو 4 کیمروں پر مشتمل ہے۔ 4 میں سے 3 کیمرے 64 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے،

یعنی مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس اور ایف 1.6 آپرچر موجود ہے۔ دوسرا 64 میگا پکسل کیمرا کچھ بڑے لینس کے ساتھ ہے جبکہ تیسرا 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔ 18 جی بی ریم کے نئے اضافے کے ساتھ فون چین میں 25 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا، مگر ایکسون 30 الٹرا کا 18 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون 6666 یوآن (ایک لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جارہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close