صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ، واٹس ایپ پر اربوں روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کر دیا گیا

ڈبلن (پی این آئی)صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ، واٹس ایپ پر اربوں روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کر دیا گیا… یورپی ملک آئرلینڈ نے واٹس ایپ کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے اور اس میں شفافیت نہ لانے پر 225 ملین یورو (44 ارب 68 کروڑ روپے) کا تاریخی جرمانہ کردیا۔روئٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی کمشنر (ڈی پی سی) نے واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا۔واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنہ 2018 سے متعلقہ ہے۔ اس معاملے میں اتنا بھاری جرمانہ نامناسب ہے اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔خیال رہے کہ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹرز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہے۔ ڈی پی سی کو فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے مرکزی ریگولیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ ماضی میں دیگر یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے ڈی پی سی کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے میں بہت تاخیر کردیتا ہے۔

close