چینی روور نے مریخ کی سطح پر1کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرلیا

بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی خلائی انتظامی ادارے(سی این ایس اے) کے چاند کے تحقیقی وخلائی پروگرام مرکزکے مطابق چین کے مریخ روور ژو رونگ نے پیر تک سرخ سیارے کی سطح پر ایک ہزار میٹرسے زیادہ کا فاصلہ طیکرلیا ہے۔ ایک مدار ، لینڈر اور روور پر مشتمل چین کے تیان وین -1 مشن کو 23 جولائی 2020 کو خلا میں بھیجا گیاتھا۔روور کو لے جانے والا لینڈر مریخ کے شمالی نصف کرہ میں واقع وسیع میدان یوٹوپیا پلینیٹیا کے جنوبی حصے میں 15 مئی کو اتر گیا تھا،روورمتوقع طور پر90 مریخی دن تک فعال رہے گا جو زمین کے تقریبا تین ماہ کے برابر ہے۔ ژورونگ نے 22 مئی کو اپنے لینڈنگ پلیٹ فارم سے مریخ کی سطح پراترکر تحقیق اور دریافت کا کام شروع کیا تھا۔15 اگست ، 2021 تک ژورونگ نے طے شدہ تحقیق اور دریافت کے کام کو مکمل کر لیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close