چینی ساختہ غیر فعال ویکسینز وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ہیں:تحقیق

گوآنگ ژو(شِنہوا)ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چینی ساختہ کوویڈ-19 کی غیر فعال ویکسینز نے ملک کے جنوبی شہرگوآنگ ژو میں مئی میں ابھرنے والی وبا کے دوران وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلا کو روک دیا تھا۔ ملک کے وبائی امراض کے معروف ماہر ژونگ نانشان کی قیادت میں گوآنگ ژوکے امراض پر قابو پانے اور روک تھام مرکزکے محققین نے پتہ چلایا کہ ویکسین کی دو خوراکیں وائرس کی ڈیلٹا قسم سے ہونے والے کوویڈ19کے خلاف 59فیصد ،وبا کی معتدل قسم کے خلاف70.2فیصد اور شدید کیسز کے خلاف 100فیصد موثر ہیں۔دریں اثنا 13.8فیصد موثر ہونے کے ساتھ ، ویکسین کی ایک خوراک نے مطلوبہ تحفظ فراہم نہیں کیا۔محققین کا کہنا ہے کہ وبا پر موثر قابو پانے کی وجہ سے ، چینی مین لینڈ میں ویکسین کی افادیت کی جانچ کرنا مشکل رہا ہے۔ تحقیق کے لئے ایک حقیقی دنیا کی ترتیب نے وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف دو موجودہ غیر فعال ویکسینز کی افادیت کا تعین کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ نتائج جریدے ایمرجنگ مائکروبز اینڈ انفیکشن میں شائع ہوئے ہیں۔

close