ہواوے نے نئی سپر ڈیوائس مصنوعات لانچ کردیں

کویت شہر(شِنہوا)دیو قامت چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے کویت میں اپنی نئی سپر ڈیوائس مصنوعات کا آغاز کردیا ہے ۔ہواوے کے صارفین بی جی کویت کے نمائندہ دفتر کے جنرل منیجر جیانگ گوانگ آنے کہا کہ ان آلات میں میٹ پیڈ ٹیبلٹ ، میٹ ویو اسٹینڈ آلون مانیٹر اور میٹ بک سیریز شامل ہیں ، جو اس کے سمارٹ آفس سیٹ اپ کے ذریعے ہموار ہم آہنگی پیش کرتے ہیں۔جیانگ نے کہا کہ یہ اسمارٹ آفس مصنوعات صارفین کوتخلیقی صلاحیتوں اور کارکردگی سے مستفید ہونے کے لیے نئے آپشنز پیش کریں گی اور کویتی مارکیٹ میں سرایت کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے کام تیزی کے ساتھ اور موثر انداز میں سرانجام دینے میں مدد فراہم کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلات بغیر کسی رکاوٹ کے یکجا طور پر کام کر سکتے ہیں ، چاہے وہ دفتر میں ہو یا گھر میں اور صارفین کو آسانی کے ساتھ ورک موڈ اورپرسنل موڈ کے درمیان سوئچ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔۔۔۔۔

پاکستان نئے دو میں داخل،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ مکمل

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی اور عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے ای وی ایم پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔

close