چین کا خلائی سراغ رساں بحری جہاز بحرالکاہل میں نئے مشن پر روانہ

نانجنگ (شِنہوا)چین کا ایک خلائی سراغ رساں بحری جہاز یوآن وانگ-5 پیر کو ملک کے مشرقی صوبے جیانگسو کی بندرگاہ سے بحرالکاہل میں سمندری نگرانی کے مشن پر روانہ ہوگیا۔2021 میں اس جہاز کا یہ تیسرا سفر ہے اس کے دوران وہ سمندر میں ڈیڑھ سو سے زیادہ دن گزار چکا ہے۔سفر سے پہلے ، عملہ کے ارکان نے جہاز پر موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور اس کی سپلائیز کو مکمل طور پربھرا۔چین کی تیسری نسل کے اس خلائی سراغ رساں جہاز نے سمندر میں 75 مشن مکمل کئے ہیں، جن میں شین ژو خلائی جہاز،قمری تحقیق کے مشن چھانگ ای اور بے ڈو سیٹلائٹ کی سمندری ٹریکنگ شامل ہیں۔

close