چین نے 9 تجارتی مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دئے

تھائی یوآن (شِنہوا)چین نے منگل کے روز اپنا لانگ مارچ -6 راکٹ لانچ کردیا ، جس کے ذریعے 9 تجارتی مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا ۔یہ راکٹ چین کے شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 11 بجکر 20 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ ہوا۔یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 366 واں فلائٹ مشن تھا۔یہ مصنوعی سیارے ،بشمول چلو -ون اور چلو- 4 اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے اور یہ چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ارضیاتی سروے ، شہری تعمیرات ، زراعت ، جنگلات ، توانائی ، تباہی سے بچا اور تخفیف کے لئے ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کریں گے۔راکٹ سے منسلک دیگر مصنوعی سیاریسیٹلائٹ پلیٹ فارم ڈیزائن ، ریئل ٹائم امیجنگ اور مشاہدے ، ڈیٹا کے حصول اور ٹرانسمیشن میں ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنے یا پھر چھوٹے اجرام فلکی اور ریموٹ سینسنگ سروسز کے مشاہدات پیش کرنے کے لئے استعمال ہوں گے۔

close