بیروزگارنوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، دس ہزار نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا

سان فرانسسکو (پی این آئی) گوگل نے ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بعد صرف امریکہ میں امسال دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔خبر رساں ایجنسی کے

مطابق سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہےاور واضح کیا ہے کہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیروزگار پاکستانی اپنے پاسپورٹس تیار کر لیں، امیر ترین ملک نے پاکستانیوں کیلئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا، بڑی خوشخبری سنا دی گئی کویت(پی این آئی) پاکستان کو گزشتہ چند سالوں کے دوران بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا شدت سے سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں ہُنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی ملازمتوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ تاہم اب ان کے لیے ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خوش خبری دی ہے کہ جلد پاکستانی نوجوان کویت میں روزگار کما سکیں گے۔انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں پر 2011ء میں جو ویزہ پابندی

عائد کی گئی تھی، وہ جلد ہٹالی جائے گی۔ جس کے بعد پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی گنتی کویت میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گی۔ اس حوالے سے قوم جلد خوش خبری سُنے گی۔ واضح رہے کہ کویتی حکومت کی جانب سے مملکت میں غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کے لیے اہم پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی تارکین پر پڑ رہا ہے۔اس وقت کویت میں 14 لاکھ کے قریب بھارتی مقیم ہیں، جن میں سے تقریباً 8 لاکھ کو واپس بھجوا دیا جائے گا اور ہزاروں کو بھجوایا بھی جا چکا ہے۔ کویتی حکا م کا کہنا ہے کہ غیر ہُند مند افراد کویتی معیشت کے لیے ایک بوجھ ہیں اور وہ مملکت کی ترقی میں مدد گار ثابت نہیں ہو رہے، اس لیے اب ان افراد کی جگہ جدید ترین مہارتوں کے حامل افراد کو ویزے دیئے جائیں گے۔کویتی حکومت کے اس اعلان کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے کویتی حکام سے رابطے شروع کر دیئے گئے

ہیں تاکہ پاکستان سے بڑی تعداد میں پیشہ ور افراد اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو کویت بھجوایا جائے۔ اسی سلسلے میں کویت میں تعینات پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے کویتی میں پاور اتھارٹی کے سربراہ احمد الموسیٰ سے ملاقات کی جو بہت اُمید افزا ثابت ہوئی ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ کویت سے غیر ہند مند افراد جانے کے بعد کویتی مملکت کو تجربہ کار اور ہُنر مند کارکنان کی کھیپ درکار ہے،جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت نے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔ احمد الموسیٰ سے ملاقات کے دوران پاکستانی افراد کو کویت میں ملازمتیں دلوانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔الموسیٰ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا ادارہ اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہے گا اور کوشش کی جائے گی کہ پاکستان سے زیادہ سے زیادہ کارکنان کو کویت میں کام کے لیے ویزے جاری کیے

جائیں۔ چند ماہ قبل کویت نے پاکستان سے سینکڑوں ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر طبی عملہ منگوایا ہے۔ جبکہ جون 2021ء میں بھی پاکستان سے ایک ہزار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیمانڈ کی ہے۔2011ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان سے کویت کو طبی عملہ بھجوایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ 4 جولائی کو صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ دستخط کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان طبی عملے کا تبادلہ اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں