حکومت دو چار مہینوں کی مہمان ہے، وزیراعظم عمران خان کا متبادل لانے کی خبر نے ہلچل مچا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت دوچارمہینوں کی مہمان، باقی مدت پوری نہیں کرے گی،جب سلیکٹڈ ہوتا ہے توسلیکٹڈ کے ساتھ متبادل بھی ہوتا ہے،پی ڈی ایم اب حکومت کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں کرے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

مریم نواز نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ اگر دو جماعتیں کسی ایشو پر کھڑی ہیں تو کل کو اختلاف بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز نے براہ راست کسی متبادل کا حوالہ نہیں دیا، جب ایک سلیکٹڈ ہوتا ہے تو ساتھ سلیکٹڈ کا متبادل بھی ہوتا ہے۔مریم نواز کا اشارہ کسی طرف نہیں ہے تو ہمیں حق نہیں کہ ان کے ٹویٹ میں مزید اضافہ کریں۔ یہ بہت بڑے جھوٹے ہیں، یہ گالی گلوچ بریگیڈ کا دفاع کرتے ہیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ساری جماعتوں کا گند پی ٹی آئی میں ہے، پی ٹی آئی گند کا مجموعہ ہے۔عمران خان جو بھی باتیں کرتا تھا وہ ساری سوشل میڈیا پر پڑی ہوئی ہیں۔ابھی کل کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ 16 ارکان اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں ضمیر بیچا ہے، ان ضمیر فروشوں سے اعتماد کا ووٹ لیا اور وزیراعظم بن کے بیٹھ گئے ہیں۔مطلب آپ بے ضمیروں کے وزیراعظم ہیں۔ حکومت نے بار بار کہا کہ اپوزیشن ہم سے این آراو مانگ رہی ہے، اب جب ہم نے آپ لوگوں کو بات چیت کا کہا ہی نہیں تو پھر کس بات کی کمیٹیاں بنا رہے ہیں؟آپ لوگوں نے اڑھائی سال میں جو کرنا تھا کرلیا اب دوچار چھ مہینے ہیں ان میں جو کرنا ہے کریں۔ حکومت کے اب کوئی آدھی مدت نہیں ہے، ان کے پاس دوچار مہینے ہیں پھر حکومت کو جاتا سب دیکھیں گے۔جلد آرپار ہوگا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماء علی نواز اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، ان سب کا مفاد مشترکہ ہے، جب مفاد نکل جاتا ہے تو پھر لڑنے لگ جاتے ہیں، ہم کہتے ہیں آئیں نیب اور انتخابی اصلاحات لے کر آتے ہیں۔نوازشریف نے کہا تھا میں سینیٹ الیکشن میں ریفارمز لاتے ہیں، ہم نے کہا ساتھ کھڑے ہیں۔

close