اب کسی کو انجیکشن کی سوئی چھبنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، پاکستانی طالب علم نے بغیر درد انجیکشن والی سوئی ایجاد کر لی

کراچی (این این آئی) پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی بنانے پر گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ انویسٹیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔نجی میڈیکل یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم میر ابراہیم ساجد کو یہ اعزاز سائنس کے عالمی جریدے نیچر کی جانب سے دیا گیا ہے۔نیچر کیلئے اپنے ایک بلاگ میں میر ابراہیم نے اپنی اس ایجاد کے

متعلق بتایاکہ اس کے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور اسی لیے اس کا بہت وقت اپنے والد کے ساتھ ہسپتالوں میں گزرا ہے جہاں اس نے بچوں کو سوئی سے ڈرتے اور خوف کھاتے دیکھا جس پر اس نے ٹرائیپینوفوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔۔۔۔۔

close