ملک میں طبی عملے کے 10 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب اور سندھ میں طبی عملے کے بالترتیب 2 ہزار 638 اور 2 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں طبی عملے کے 10 ہزار 50 افراد کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔این ای او سی کی جانب سے ملک بھر میں طبی عملے میں کورونا کی تشخیص سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں طبی عملے کے 10 ہزار 50 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ

ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کے 98 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔این ای او سی کے مطابق طبی عملے میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز بالترتیب خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں رپورٹ ہوئے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 2 ہزار 686 اور پنجاب اور سندھ میں بالترتیب 2 ہزار 638 اور 2 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔این ای او سی کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 6 ہزار 295 ڈاکٹرز، ایک ہزار 189 نرسیں اور 2 ہزار 566 طبی مراکز کا دیگر عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے طبی عملے کی تعداد 9 ہزار 370 رہی جبکہ 65 تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔این ای او سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے نے ہسپتال کے بجائے گھر میں قرنطینہ کو ترجیح دی۔رپورٹ کے مطابق وہ طبی عملہ جو کورونا سے متاثر ہوا ان میں 517 مریضوں نے گھر میں خود کو قرنطیہ کیا جبکہ 65 ہسپتال میں ہیں۔این ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ہیلتھ کیئر ورکر کی حالت خراب ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں طبی عملے کے 2 ہزار 120 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں جبکہ 7 ہزار 930 کا طبی عملہ کورونا سے متعلق مختلف شعبہ جات میں کام کررہا ہے۔۔۔۔۔

close