راجہ تنویر احمد جنجوعہ، انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک مہمندہ جنرل سیکرٹری، پنجاب ٹیچرز یونین، تحصیل جہلم، تعارف اور خدمات

نام۔ راجہ تنویر احمد جنجوعہ

عہدہ۔ انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک مہمندہ + جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل جہلم

تعلیمی قابلیت۔
میٹرک۔ گورنمنٹ ہائی سکول سنگھوئی
ڈی کام۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس جہلم
بی اے ۔ پنجاب یونیورسٹی
بی اے اکنامکس۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
ایم اے اسلامیات۔بلوچستان یونورسٹی
ایم اے پنجابی ۔ پنجاب یونیورسٹی
بی ایڈ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
ایم ایڈ۔ سرگودھا یونیورسٹی
سپیشل انگلش لینگوئج کورس۔کالج آف آرمی ایجوکیشن اپر ٹوپہ مری (سیکنڈ پوزیشن)
آرمی کلرک کورس۔آرمی سکول آف لاجسٹکس گلڈنہ مری (سیکنڈ پوزیشن)

رہائش۔ چک مہمندہ

ملازمت۔ 2000ء میں پاک آرمی کوبطور کلرک جائن کیا۔کوئٹہ،منگلا،کھاریاں اورآخر میں راولپنڈی 2009ء میں ریٹائرمنٹ ہوئی۔2009ء میں ہی پہلی تقرری بطور ایس ایس ای آرٹ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک لوناں جہلم میں ہوئی۔ یکم جنوری2012ء کوانچارج ہیڈ ماسٹر چارج سنبھالا۔ 22مئی 2012ء کو گورنمنٹ ہائی سکول چک مہنمندہ انچارج ہیڈ ماسٹر کا چارج لیادسمبر 2012ء سے مارچ 2015ء بطور انگلش ٹیچر فرائض سر انجام دیے۔اور اپریل 2015ء سے لیکر تا حال انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک مہمندہ سر انجام دے رہا ہوں۔نیز یونین کونسل ناڑہ، پنڈ سوکہ، نکہ رٹ خورد، داراپور،سنگھوئی، جنجیل میں موجود ہائی سکول بطور زونل ہیڈ 2015 تا 2017 بھی رہا۔

مشاغل۔کتب بینی، مخلوق خدا کی تہ دل سے خدمت۔ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔
پوچھتے ہیں لوگ مجھ سے کیا ہے میرا مشغلہ
روشنی تقسیم کرنا، جگنووں کو پالنا
جہاں تک بھی ہو سکے اساتذہ کے امور کو ہر ممکن حل کرنا/کرانے کی کوشش کرنا/معاونت فراہم کرنا

close