منظور حسین، پی ایس ٹی، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین جہلم، تعارف اور خدمات

نام :- منظور حسین

عہدہ :- پی ایس ٹی (گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 2) + جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ٹیچرز یونین جہلم

تعلیمی قابلیت :-

مڈل گورنمنٹ ہائی سکول کالا ڈپو چک جمال سے، میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول جہلم سے ، انٹر و گریجویشن جی ٹی روڈ کالج جہلم سے

ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی
ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی
بی ایڈ پنجاب یونیورسٹی
ایم ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

رھائش:- نزد کے ڈی سی بھٹیال جھلم

مشاغل:-
کتب بینی(تاریخ’ کرنٹ افیئرز اور دینی کتب پسندیدہ ہیں – عربی لینگوج سے بھی شغف ہونے کے باعث سیکھنے میں مصروف ہوں) تحریر نویسی اور ادبی مشاغل کے علاوہ قرآن پاک کی قراءت، نعت خوانی اور درس و تدریس کا شوق ہی محکمہ تعلیم میں آنے کا باعث بنا-

ملازمت:-
2004 میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کنتریلی میں جائن کیا پھر 2014 ماہ ستمبر گورنمنٹ ہائی سکول کالا گجراں ٹرانسفر کے بعد سے اب تک یہیں خدمات سر انجام دے رھا ھوں- ایجوکیشن کے محکمہ سے پہلے بطور کلرک سی او ڈی کالا میں ریگولر سروس کر رھا تھا جس سے 2004 ریزائن کر کے بطور ایجوکیٹر بھرتی ھوا-
تنظیمی خدمات :-
پی ای اے کے بانیان میں شامل ھونے سے لیکر اب تک جتنا ھو سکا اپنا وقت دیا اور پنجاب ٹیچرز یونین کے پلیٹ فارم سے فلاح و بہبود کا عمل جاری وساری ہے-

اعزازات :
رزلٹ 90 تا 100 فیصد تک ہر سال
ادبی مقابلہ جات میں جن بچوں کو تیاری کروائی ہے انہوں نے صوبائی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی ہے جن میں اسامہ امتیاز اردو تقاریر جبکہ نصیر ڈار نے انگریزی تقاریر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ تقاریر بھی خود لکھ کر دی ہے۔۔۔۔۔

close