محمد اشفاق حیدر، چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین جہلم، تعارف اور خدمات

نام : محمد اشفاق حیدر
عہدہ: EST اورچیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین جہلم
سکول: گورنمنٹ ہائی اسکول بگا جہلم
تعلیم: ایم اے

پیشہ ورانہ تعلیم: ماسٹر آف ایجوکیشن
مشاغل: نویں اور دسویں جماعت سے سپورٹس اور اپنے مشاغل کا آغاز کیا، اپنے اسکول پاکستان نیوی بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول کارساز کراچی کا بہترین اتھلیٹ اور ہاکی کا کھلاڑی رہا ہوں جب اپنے کالج فیڈرل گورنمنٹ کالج کراچی کینٹ گیا تو میری یہی سرگرمیاں جاری رہیں اسی کالج میں مجھے پاکستان ہاکی ٹیم کے سپر اسٹارز ،شہباز سینئر، ر شہباز جونیئر ،قاضی محب ،محمد قاسم خان ،وسیم فیروز ،جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرنے کا بھی موقع ملا اور اس وقت کے ہالینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی پریکٹس کرنے کا موقع ملا اور شہباز سینئر سے ایک ہاکی انعام حاصل کی، گریجوایشن کراچی یونیورسٹی کے کیمپس جامعہ ملیہ ملیر سے کی، لکھنے لکھانے کا شوق ہے کالم لکھتا ہوں جب موقع ملے سیر و سیاحت کا شوق ہے۔ لیکن یونین نے سارے شوق ختم کر دیئے۔
عملی زندگی کا آغاز: پولیس کی نوکری اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی جاب چھوڑ کر سن 2000 میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بحیثیت استاد اختیار کیا
کارنامہ: اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے پہلے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنا پھر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے پلیٹ فارم سے ٹیچرز کے لئے کام کرنا اللہ تعالی مجھے اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے، آمین

close