پی ایس ایل 8: محمد رضوان نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتا دی

ملتان (پی این آئی)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جس طرح ہم بلے بازی کر رہے تھے ،ایسا لگ رہا تھا ہم ہدف حاصل کرلیں گے لیکن لاہور قلندرز کی باولنگ نے ہمیں شکست پر مجبور کردیا ۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ میں شروع سے ہماری پوزیشن اچھی تھی ، ہماری باولنگ بھی اچھی ہوئی اور بیٹنگ میں بھی آغاز اچھا تھا لیکن بد قسمتی سے ہم گیم فنش نہیں کر پائے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ایسا تو ہوتا رہتا ہے ، ہم اگلے میچ میں اپنی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close