اہم میچ سے پہلے بڑا جھٹکا! اہم کھلاڑی اچانک اسپتال منتقل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جس کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف ان کی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل خراب ہونا شروع ہوئی تھی۔ میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تیز بخار اور کمزوری کے باعث انہیں فوری ڈرپس لگائیں، جبکہ انفیکشن کی شدت اور نوعیت جانچنے کے لیے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کب تک اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، جس کی وجہ سے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی دستیابی مشکوک ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی اقدام کرتے ہوئے واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ابھیشیک شرما ارون جیٹلی اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہ کر سکے، جس سے ان کی فٹنس پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close