آئی سی سی کا پی سی بی کو خط: پاکستانی ٹیم پر الزام

دبئی () — ایشیا کپ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں موجود بھارتی افسران نے پاکستانی ٹیم کو ایک نئے تنازع میں گھیرنے کی کوشش کی ہے۔

آئی سی سی نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز ایریا (PMOA) میں فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کے دوران پاکستانی میڈیا منیجر نعیم گیلانی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ آئی سی سی سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ای میل میں کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن نے میچ کے دن PMOA پروٹوکول کی متعدد خلاف ورزیاں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close