لاہور (پی این آئی )قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو نوکری سے فارغ کیئے جانے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ۔
ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر الزام عائد کیا ہے کہ مینز سلیکشن میں دونوں سابق کرکٹرز نے اُن کھلاڑیوں کی حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔دیگر سلیکٹرز ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے مخالف تھے تاہم وہاب اور رزاق نے ان کرکٹرز کو منتخب کرنے پر زور دیا۔دوسری جانب وہاب ریاض ٹورز کے دوران بطور سینئر مینجر اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے میں ناکام رہے، کوچز کی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔وہاب ریاض نے شاہین کے رویے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا، فیملیز ساتھ ہونے کے سبب بعض دوسرے کھلاڑی بھی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے۔کرفیو ٹائمنگ کی پابندی کو یقینی بنانے میں وہاب ریاض اور منصور رانا دونوں ناکام رہے۔اطلاعات کے مطابق بورڈ سربراہ نے ٹیم میں لابیز بنانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں