آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، ابرار احمد کی جگہ قومی ٹیم میں کس کو شامل کیا جائیگا؟ فیصلہ ہو گیا

کینبرا(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابراراحمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف جاری 4 روزہ میچ میں پاؤں کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور اب خبریں آ رہی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئے ہیں اور ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کے متبادل سپنر پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر چیف سلیکٹر نے سپنرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ، ابرار احمد کی ایم آر آئی کی رپورٹ قومی ٹیم کے میڈیکل پینل کو موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ساجد خان اور زاہد محمود کو سٹینڈ بائی رہنے کا کہہ دیا گیاہے ، اگر ابرار احمد کی ایم آر آئی ٹھیک نہیں آتی تو ساجد خان یا زاہد محمود میں سے کسی ایک کو سکواڈ میں متبادل کے طور پر شامل کیئے جانے کا امکان ہے ۔ساجد خان اور زاہد محمود کا آسٹریلیا کوویزا پہلے سے ہی موجود ہے ، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد قومی سپنرز میں سے کسی ایک کو فائنل کرینگے. قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کل محمد حفیظ سے مشورہ کرکے متبادل کو فائنل کرینگے۔

close