لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے گجر پورہ چائنہ سکیم میں کرکٹ میچ کے دوران بلے چل گئے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق اہلِ خانہ کے مطابق ناصر بٹ کے بچوں کی ملزمان سے کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوئی، ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد پر بلے کے وار کیے۔
پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں