شاداب خان پر عمر گل نے بڑا الزام لگا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران شاداب خان کی انجری کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو محض ایک وکٹ سے شکست دی، کھیل کی دوسری اننگز میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کو گراؤنڈ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے سر میں چوٹ لگ گئی۔

شاداب کو طبی معائنے کے لیے مختصر طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا لیکن بعد میں دوبارہ میدان میں آئے۔ بعدازاں وہ میدان سے دوبارہ چلے گئے اور ان کی جگہ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کرلیا گیا، ایک مقامی چینل پر بات کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ شاداب خان نے خود کو بچایا اور بہانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close