کرکٹ ورلڈکپ 2023، کون سی چار ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں کون سی چار ٹیمیں پہنچیں گی؟ اس حوالے سے بڑی پیشنگوئی کر دی گئی ہے ۔۔۔ جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔۔۔۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close