ایشین چیمپئن بھارت کو ایشیا کپ جیتنے پر کتنی رقم بطور انعام دی گئی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کولمبو (پی این آئی) بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیاء کپ کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ 8 ویں مرتبہ ایشیا ءکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جس کے بعد انعامی رقم کی صورت میں بھارت پر ڈالروں کی بارش ہو گئی۔کولمبو میں کھیلے گئے ایشیاءکپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں حاصل کیا اور یوں بھارت 10 وکٹوں سے میچ جیت کر ایشیئن چیمپئن بن گیا۔اس فتح پر جہاں بھارتی ٹیم کو ایشیاء کپ کی شاندار ٹرافی سے نوازا گیا وہیں کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی،

انعامی رقم کے حوالے سے اگرچہ فی الحال کوئی باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا تاہم کرکٹ اور بھارتی میڈیا ویب سائٹس اس حوالے سے دعوے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق ایشیاء کپ 2023 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر (4 کروڑ 44 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جب کہ رنر اپ ٹیم کو 75 ہزار ڈالر (2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد )کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ویب سائٹ کے مطابق سمارٹ کیچ آف دی میچ کے فاتح رویندرا جڈیجا کو 3 ہزار ڈالر(8 لاکھ 89 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)، پلیئر آف دی میچ محمد سراج کو 5 ہزار ڈالر(14 لاکھ 82 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) اور پلیئر آف دی سیریز کلدیپ یادیو کو 15 ہزار ڈالر(44 لاکھ 46 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close