کولمبو ، ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

کولمبو ( پی این آئی )سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کولمبو میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کے لیے پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاک بھارت میچ بھی بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کرکٹ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو با آسانی 7 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close