فلوریڈ (23 اگست 2023) سہیل خان کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں اور پھر شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی شاندار بلے بازی کے سبب نیو یارک واریئرز نے اٹلانٹا رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سہیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اٹلانٹا رائیڈرز کے اوپنرز رابن اتھپا اور لینڈل سمنز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز مستحکم انداز میں کیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں اوور میں رائیڈرز کو 50 رنز تک پہنچایا اور اس دوران 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔اوپنرز اب تک اچھی طرح تیار ہوچکے تھے اور آخری چند اوورز اچھے بلے کی راہ ہموار کررہے تھے ۔ نیو یارک واریئرز کے گیند بازوں نے رنز روکنے کی کوشش کی ساتویں اوور تک رائیڈرز کا اسکور بغیر کسی نقصان 72 رنز تھا۔سیمنز آٹھویں اوور میں 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس اوور کے اختتام تک اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 83 رنز ہوچکا تھا۔ اس کے بعد اتھپا 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ڈوین اسمتھ کا ساتھ دینے ہیملٹن مساکاڈزا آئے ۔ جو آخری اوور کے آغاز آؤٹ ہونے والے اگلے کھلاڑی تھے۔اس کے بعد سہیل خان نے حماد اعظم اور گرانٹ ایلیٹ کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس کے بعد پاکستانی بولر نے ہرمیت سنگھ کو آؤٹ کیا اور چار وکٹوں پر چار وکٹیں حاصل کیں ۔ اسمتھ اور ناصر حسین نے رائیڈرز کو مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں نیو یارک واریئرز کے اوپنر کامران اکمل پہلے ہی اوور میں 4 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد رچرڈ لیوی اور تلکارتنے دلشان پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں اوور میں واریئرز کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا۔آخری پانچ اوور میں جیت کے لئے 62 رنز درکار تھے ۔ اس کے بعد آفریدی اور کارٹر نے جارحانہ اننگز کھیلی پاکستانی کرکٹر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آخری دو اوورز میں وارئیرز کو جیت کے لیے 30 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں۔کارٹر اور مصباح الحق نے آخری اوور میں اسکور کم کرکے 22 تک پہنچادیا ۔ کارٹر نے 3 جبکہ مصباح نے ایک چھکا لگایا جس سے واریئرز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں