حارث رئوف کو ایک اور اہم اعزاز مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا گیا ۔ حارث رؤف نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ، اس موقع پرسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی، ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، خرم پرویز راجہ اور بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ بھی موجود تھے،

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کرکٹر حارث رؤف قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں، حارث رؤف کی بطور ایس ڈی جیز سفیر شمولیت خوش آئند ہے، پارلیمان کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔کرکٹ حارث رؤف نے کہا کہ ایس ڈی جیز کے خیر سگالی کا سفیر مقرر ہونا میرے لئےبڑااعزازہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close