زمین کی جانب دیو قامت شہاب ثاقب تیزی سے بڑھنے لگا، ناسا نے آگاہ کر دیا

نیویارک(پی این آئی) امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے 26ہزار میل فی گھنٹہ کی طرف سے زمین کی طرف بڑھتے ایک دیوقامت شہاب ثاقب کا انکشاف کیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ناسا کے ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ خلائی پتھر آواز کی رفتار سے 34گنا تیزی کے ساتھ زمین کے مدار کی طرف بڑھ رہا ہے اورکل بروز بدھ تک یہ زمین سے محض 21لاکھ میل کے فاصلے پر آ جائے گا۔

ماہرین کی طرف سے اس شہاب ثاقب کو ’2013ڈبلیو وی 44‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا سائز 10بسوں کے برابر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز صبح 9بجے یہ پتھر زمین کے قریب ترین فاصلے پر آئے گا اور آگے گزر جائے گا۔ اگرچہ یہ زمین کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم یہ زمین سے 21لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا اور اس سے زیادہ زمین کے قریب نہیں آ سکے گا۔

close