آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کوالیفائر میچز 18 جون سے 29 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جن میں زمبابوے ، نیدرزلینڈ، سکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، سری لنکا شامل ہیں جبکہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔بتایا گیا ہے کہ شائقین ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، آئی سی سی ورلڈ کپ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close