پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی کرکٹ لیگ قرار دیدی گئی

ممبئی(پی این آئی)سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close