چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ماہرین کی نظر میں انتخابات کی تاریخ نہ دینا آئین سے انحراف کے مترادف ہے، جو کہ غداری کے زمرے میں آتا ہے ، اس عمل پر چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کرنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، فواد چوہدری اور حماد اظہر کاکہنا تھا کہ حکومت جانتی ہے کہ قوم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ، الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا جو کہ آئین سے انحراف کے مترادف ہے اور آئین سے انحراف سے بڑا کوئی جرم نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پہلے کہتے تھے کہ آئین میں 90روز میں الیکشن نا کروانے کی کوئی سزا نہیں ہے لیکن اب انہیں پتا چلا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین سے انحراف ہے جس کے بعد انہوں نے الیکشن میں تاخیر کی باتیں بند کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو خیبر پختونخوا کی عدالت سے بھی انتخابات کے حوالے سے حکم آ جائے گا ۔

close