پی ایس ایل 8: فائنل میچ کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پی ایس ایل سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔

خواتین کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، یہ میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔ لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔پریمیئم ٹکٹ چار ہزار جبکہ فرسٹ کلاس 12 سو سے 25 سو روپے کا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن گزشتہ روز شروع ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close